چوہدری ہارون رشید گلشن پی ٹی آئی ہیلی فیکس کے چیف آرگنائزر بن گئے

December 07, 2018

بریڈفورڈ (پ ر)تحریک انصاف آزاد کشمیر برطانیہ کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان رہنما چوہدری ہارون رشید گلشن کو تحریک انصاف آزاد کشمیر ہیلی فیکس کا چیف آرگنائزر نامزد کردیا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فیصلے کا خیرمقدم، چوہدری ہارون رشید کے آبائی علاقہ کھڑی شریف میں جشن کا سماں، مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نومنتخب چیف آرگنائزر چوہدری ہارون رشید گلشن نے کہا کہ وہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مشکور ہیں اور انہیں جو ذمہ داریاںسونپی گئی ہیں وہ ان کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صَرف کریں گے، چوہدری ہارون رشیدگلشن کی تقرری پر تحریک انصاف کے کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے پارٹی کی مضبوطی کے لئےبہترفیصلہ قرار دیاہے۔