کینیڈا میں موبائل کمپنی ہواوے کے بانی کی بیٹی گرفتار،چین کا احتجاج ،جوابی کارروائی کی دھمکی

December 07, 2018

اوٹاوا ( جنگ نیوز ) کینیڈین حکام نے چینی موبائل کمپنی ’’ہواوے ٹیکنالوجیز کے بانی کی بیٹی اور چیف فائنینشل آفیسر’’سی ایف او‘‘ منگ وانزھو کو کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا ، امکان ہے کہ وانزھو کو امریکا کے حوالے کیا جا سکتا ہے ،امریکا کو شک ہے کہ وانزھو نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تاہم چین میں کینیڈا کے سابق سفارتکار نے احتجاج کرتے ہو ئے خبردار کیا کہ چین وانزھو کی گرفتاری کے جواب میں امریکی اور کینیڈین ایگزیکٹو کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر سکتا ہے۔