ڈیپوٹیشن پر آکر ضم ہونیوالے ڈاکٹروں کامئوقف سننے کیلئے کمیٹی قائم

December 07, 2018

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) وفاقی وزارت صحت نے ہسپتالوں و صحت کے اداروں میں ڈیپوٹیشن پر آکر ضم ہونے والے ڈاکٹروں کا موقف سننے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ۔ اس ضمن میں پولی کلینک کے 41ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔ مذکورہ کمیٹی کا اجلاس 7دسمبر کو ہوگا ۔ ایگزیکٹیوڈائریکٹر پولی کلینک ڈاکٹر شاہد حنیف نے ڈیپوٹیشن پر آکر ضم ہونیوالے 41 ڈاکٹروں کو آج کمیٹی کے سامنے اپنے سارے ریکارڈ کے ساتھ پیش ہو کر اپنا موقف دینے کیلئے کہا ہے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان پہلے ہی یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ جو سرکاری ملازمین ڈیپوٹیشن پر آکر دوسرے محکموں میں ضم ہوئے اْنہیں واپس اْن کے اداروں میں بھجوایا جائے۔