سی این این کے دفتر میں بم کی افواہ

December 07, 2018

امریکی نشریاتی ادارے میں بم کی غلط اطلاع سے خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے تلاشی کے بعد صورتحال کلیئر قرار دیدی۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں سی این این کے دفتر کو بم کی غلط اطلاع پرخالی کرالیا گیا۔

نامعلوم کالر نے عمارت میں 5 بم چھپائے جانےکی اطلاع دی تھی، پولیس نے تلاشی کے 90 منٹ بعد صورتحال کلیئر قرار دیدی۔