احتجاج میں فرانسیسی ریٹیلرز کو 1بلین یورو کا نقصان ہوا

December 08, 2018

فرانس میں یلو شرٹس کی جانب سےحکومت مخالف مظاہروں کا امکان آج ظاہر کیا جارہا ہے۔ پیرس میں لاک ڈاون، فرانسیسی ریٹیل فیڈریشن کا کہنا ہےکہ 17نومبر سے جاری احتجاج میں فرانسیسی ریٹیلرز کو1 بلین یورو کا نقصان ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں یلو شرٹس کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرے آج متوقع ہیں،جس کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جاچکےہیں،پیرس میں سکیورٹی کے لیے 8ہزارپولیس اہلکار تعینات ہیں،جب کہ درجن بھر بکتر بند گاڑیاں بھی پیرس پہنچادی گئی ہیں۔

ایفل ٹاور، شانزے لیزے کے کمرشل سینٹر، کیفے اور زیر زمین ٹرین اسٹیشن بھی بند ہیں اور اسکولوں میں بھی تعطیل ہے۔

امریکا، کئی یورپی ملکوں، ترکی، سعودی عرب، بحرین اور عرب امارات سمیت کئی ملکوں نے فرانس میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی ریٹیل فیڈریشن کا کہنا ہے گذشتہ ایک ماہ سے جاری یلوشرٹس کےمظاہروں سے فرانسیسی ریٹیلرز کو 1بلین یوروکانقصان ہواہےجبکہ کرسمس شاپنگ بھی متاثرہوئی ہے۔