’شواہد ملے توعلیمہ خان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ ہوسکتا ہے‘

December 09, 2018

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شواہد ملنے کی صورت میں علیمہ خان کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں میزبان ارشد وحید چوہدری سے گفتگو میں شہزاد اکبر نے کہا کہ ٹیکس جمع کرانے کی صورت میں ان کی پراپرٹی قانونی نہیں ہوئی۔

ان کا کہناتھا کہ سیاست دانوں سمیت کئی افراد کے بیرون ممالک 40 کروڑ پاؤنڈز کے اکاؤنٹس منجمد کرا چکے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے مزید کہا کہ وہ کسی عمران شفیق کو نہیں جانتے،جعلی اکاؤنٹس کا ذمہ دار اسٹیٹ بنک اور اس کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ہے۔