گلستان جوہر دھماکے سے متعلق لیڈ ملی ہے تحقیقات کر رہے ہیں، آئی جی

December 10, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ گلستان جوہر میں ہونے والے دھماکے کا مقصد کیا تھا؟اس سلسلے میں کچھ لیڈ ملی ہے جس پر تحقیقات کر رہے ہیں،چینی قونصلیٹ پر حملےکی پشت پناہی کرنیوالوں کا بھی پتہ چل گیاہے، اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔اتوارکو جائے وقوعہ کا دورہ کرنے اورتفتیشی افسران سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکے کے سہولت کار یا ہینڈلر کون تھے اور اس کے پیچھے کون سے لوگ ہیں، گلستان جوہر دھماکے کے حوالے سے کچھ لیڈ ملی ہیں اس پر کام ہو رہا ہے۔