شہباز شریف کیلئے کونسی جگہ سب جیل قرار ؟

December 10, 2018

چیف کمشنر اسلام آباد نے منسٹر اینکلیو میں ہاؤس نمبر 26 کو شہباز شریف کیلئے سب جیل قرار دے دیا ہے۔

منسٹرز اینکلیو میں گھر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو رکھنے کے لئے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کےلیے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا تھا۔

اس سے قبل آج احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کو ایک دن کا راہداری ریمانڈ دیا، جس کے بعد اب انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔