’میں سانس نہیں لے پا رہا جمال خاشقجی کے آخری الفاظ

December 11, 2018

کراچی (جنگ نیوز) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے قبل ان کے آخری لمحات کی ایک آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے۔ اس ریکارڈنگ سے اس قتل کے بارے میں مزید معلومات سامنے آئی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق جمال خاشقجی کے آخری الفاظ تھے، ’’میں سانس نہیں لے پا رہا‘‘۔ سی این این نے اپنی اس رپورٹ میں ایک ایسے ذریعے کا حوالہ دیا ہے، جس نے اس ریکارڈنگ کا تفصیلات پڑھی ہیں۔ سی این این کے اس ذریعے کے مطابق ریکارڈنگ سے اندازہ ہوتا ہے کہ خاشقجی کو پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی کے تحت کی قتل کیا گیا۔ یہ آڈیو ٹیپ ترک حکام نے امریکا سمیت بعض اہم ممالک کو ثبوت کے طور پر فراہم کی تھی۔