موٹروے پر ہیوی بائیکس چلانے کی اجازت برقرار، حکم امتناعی کی درخواست مسترد

December 11, 2018

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے موٹروے پر 500 سی سی ہیوی موٹر بائیکس چلانے کی اجازت پر حکم امتناعی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی ہے، پیر کو سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف موٹروے پولیس کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی تو بائیکرز کے وکیل بابر ستار ایڈووکیٹ نے کہا 2011ءمیں تین سال کیلئے اجازت دی گئی تھی پھرنئے آئی جی نے پابندی لگا دی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا آپ کے پرانے رولزمیں پابندی کاذکرہے نہ نئے میں جو تجویز کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا بائیکرز کہہ رہے ہیں قانون کی پابندی کرینگے تو پھر حرج کیا ہے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا آپکے قانون میں کچھ نہیں بائیکرز کوپرمٹ دیں، چیف جسٹس نے کہا آپکے پرمٹ کے بغیر کوئی بھی موٹروے پر نہیں جا سکتا، 22 جنوری کو مناسب حکم جاری کرینگے۔