یو سی کچلاک اورصدر سمالان میونسپل کمیٹی قرار

December 12, 2018

کوئٹہ(خ ن)محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی حکومت بلو چستان کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ کے 22اور23نومبر2018کومنعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے جزوی ترمیمی اعلامیہ کی روشنی میں کچلاک یونین کونسل کچلاک کو میونسپل کمیٹی کچلاک ڈسٹرکٹ کوئٹہ جبکہ یونین کونسل صدر سمالان کو میونسپل کمیٹی سنجاوی بمقام زیارت قرار دیا گیاہے ۔اعلامیہ کا اطلاق 28جنوری 2019یعنی بلو چستان میں مقامی کونسلوں کی تحلیل پر ہوگا۔