فٹبال فیڈریشن میں 15سال بعد تبدیلی، اشفاق حسین صدر منتخب

December 13, 2018

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) سید اشفاق حسین شاہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے صدر جبکہ ملک عامر ڈوگر، ظاہر شاہ اور سردار نوید نائب صدر منتخب ہوگئے، فیصل صالح حیات گروپ نے شیڈول پولنگ ٹائم سے ایک گھنٹے قبل انتخابات کا بائیکاٹ کردیا۔ اس طرح مذکورہ گروپ کا پی ایف ایف پر 15 سالہ اقتدار ختم ہوگیا۔ نتائج کے مطابق سید اشفاق حسین شاہ 17 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، مخالف امیدوار انوار الحق قریشی تین ووٹ لے سکے ۔ نائب صدور کی تین نشستوں پر رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے20 ، سردار نوید حیدر خان اور ظاہر علی شاہ نے18 ،18 جبکہ مخالفمحمد جان مری نے چار ووٹ حاصل کئے۔