آبادی بڑھنے سے جرائم بڑھے، ایس ایس پی

December 13, 2018

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے اعتراف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے بے ہنگم انداز میں پھیلنے اور آبادی میں اضافہ کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پر بتایا کہ 1935ملزم گرفتار کر کے ساڑھے 8کروڑ کا مال مسروقہ، 33گاڑیاں، 13موٹر سائیکل ، دیگرمال مسروقہ برآمد جبکہ 263مقدمات درج کر کے 291ملزم گرفتار 2کروڑ 26لاکھ روپے مالیتی منشیات برآمد کی گئی۔ 2بڑے گروپوں کے 3سرغنوں سمیت 46ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔