ایف بی آر کا سابق گورنر پنجاب کو نوٹس

December 13, 2018

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے اور تفصیلات جمع نہ کروانے پر سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو نوٹس جاری کر دیا ۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق گورنر کو 3 سال بعد ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر نوٹس دے دیا، ٹیکس گوشوارے مالی سال 2014ء اور2015ء کے ہیں ۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق 3 سال قبل رفیق رجوانہ سے آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں تاہم بطور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ایف بی آر کو تفصیلات نہیں دیں۔

ذرائع کے مطابق اب انہیں 17 دسمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مہلت دے دی گئی ہے ۔