ریلوے خسارہ کیس ،سماعت 26 دسمبر تک ملتوی

December 13, 2018

پاکستان ریلوے میں خسارے سے متعلق کیس کی سماعت میں خواجہ سعد رفیق کی وکیل کی عدم موجودگی پر عدالت نے سماعت 26 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو نیب نے پاکستان ریلوے میں خسارے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر انہیں نیب اہلکاروں نے عدالت میں پیش کیا۔

چیف جسٹس نے سعد رفیق سے ان کے وکیل سے متعلق استفسار کیا تو سعد رفیق نے کہا کہ میں اپنے وکیل سے رابطے میں نہیں ہوں، پتا چلا ہے کہ میرے وکیل کامران مرتضیٰ سپریم کورٹ نہیں آ سکے۔

چیف جسٹس نے کہا آپ کو جلدی نہیں تو کیس کی سماعت کی تاریخ ڈال دیتے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کوئی جلدی نہیں میں نیب کی تحویل میں ہوں۔

اس موقع پر عدالت نے کیس کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔