قومی کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی

December 14, 2018

جنوبی افریقا سے مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی جہاں وہ کل سے پریکٹس شروع کرے گی ۔

تین ٹیسٹ ،پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی ایک مکمل سیریز کھیلنے پاکستان ٹیم جوہانسبرگ پہنچی ہے، سرفراز احمد کی قیادت میں کھلاڑی مشکل دورے میں بہتر کارکردگی کا عزم کیے ہوئے ہیں ۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث ٹیم کے ساتھ تو روانہ نہیں ہوئے البتہ چند روز میں جنوبی افریقا پہنچ جائیں گے۔

قومی ٹیم آج جوہانسبرگ میں آرام کرے گی، البتہ کل سے اپنے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔

کپتان سرفرازاحمد کا کہنا کہ دورہ مشکل ضرور ہے لیکن اس میں کامیابی ناممکن نہیں، جیت کے لیے کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاک جنوبی افریقا سیریزکا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔