تربت: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

December 14, 2018

بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں تربت کے علاقے بلیدہ کے نزدیک واکئی ایریا میں آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر یہ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا جہاں فائرنگ کےتبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے آئی ای ڈیز سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔