پریمیئر فٹبال لیگ

December 15, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) افغان کلب نے پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 0-2 کی شکست دیدی۔دونوں گول عمر یونس نے کیے ۔ واپڈا نے نیوی کو 0-1 سے زیر کیا۔ فیصلہ کن گول محمد احمد نے 24 ویں منٹ میں کیا۔ کے پی ٹی گرائونڈ پر آرمی اور مسلم کلب کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔