ریلوے ملازمین کےسن کوٹے میں اضافہ کیاجائے، جے ڈبلیو پی

December 15, 2018

کوئٹہ(پ ر) جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر زاہد احمد ناروئی نے کہاہے کہ ریلوے میں سن کوٹہ دس فیصد سے بڑھا کر پچاس فیصد کیاجائے کیونکہ ان ملازمین کی تین نسلیں اپنی زندگی ریلوے کی خدمت میں گزرچکی ہیں ان خیالات کااظہارا نہوں نے ریلوے کے سینئر ملازمین اور بے روزگار نوجوانوں کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئےکیا انہوں نے کہاکہ ملازمین اپنی قابلیت کی بنیاد پر ریلوے میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس موقع پر ملازمین نے انہیں پروموشن کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہاکہ جلد پارٹی قائد نوابزادہ شا زین بگٹی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد سے ملاقات کرکے انہیں مسائل سے آگاہ کرینگے اورمیں خود ڈی ایس ریلوے سے بھی ملاقات کرئونگا۔