سپریم کورٹ،بھاشا ڈیم حد بندی کیس میں پاور ڈویژن کو فریق بنانے کی استدعا مسترد

December 15, 2018

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے بھاشا ڈیم حد بندی کیس کی سماعت کیس میں پاور ڈویژن کو فریق بنانے کی استدعا مستردکرتے ہوئے معاملہ پر وزیر اعلی کے پی کے سے جواب طلب کر لیا چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بھاشا ڈیم حد بندی کیس کی سماعت کی چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے کہا تھا دونوں حکومتیں اپنا اپنا فیصلہ کریں، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کل بھی ایک اجلاس کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے ہوا، یہ التوا صرف سپریم کورٹ یا مشترکہ مفادات کونسل میں حل ہو سکتا ہےجسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ پندرہ اگست کو عدالت نے 4 ہفتوں کی مہلت دی تھی، چیف جسٹس بو لے وفاق اور کے پی کے میں ایک ہی سیاسی جماعت کی حکومت ہے، کیا آپ نے وزیر اعلی سے ہدایات لی ہیں، عدالت نے کیس میں پاور ڈویژن کو فریق بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا چیف جسٹس نے کہا سی سی آئی کو اختیار نہیں کہ حد بندی سے متعلق فیصلہ کریں، وزیر اعلی سے کہیں اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی