سانحہ اے پی ایس،ہیش ٹیگ’نیور فورگیٹ‘ ٹاپ ٹرینڈ

December 16, 2018

اے پی ایس سانحہ کی چوتھی برسی پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شہدا کے لواحقین کا درد بانٹنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’نیور فورگیٹ‘ اور’ہم نہیں بھولے‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

طلبہ، والدین اور اساتذہ کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشتگردی کے ناسور کو علم کی روشنی سے شکست دینے کا عزم کیا۔


شہدا کے لواحقین کا درد بانٹنے کے لئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے دردمندانہ پیغامات شئیر کئے۔