سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی میں 12 گھنٹوں کی توسیع

December 16, 2018

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کے فیصلے میں 12 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی ہے۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسیشنز کی آج رات 8 بجے بندش کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر رات 8 بجے کے بجائے کل صبح 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ۔

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے حکم پر7 دن کے تعطل کے بعدگزشتہ رات 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کےلئے گیس کھولی گئی تھی ۔

سوئی سدرن کی طرف سے اس سے قبل یہ اطلاعات آئیں تھی کہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر آج رات 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ۔

اس دورانیے میں 12 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد کل صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی ۔