گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ڈاکخانوں میں جمع کروانے کی سہولت بحال

December 17, 2018

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نےگاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس پوسٹ آفس میں جمع کروانے کی دوبارہ سہولت بحال کر دی ہے ، شہری اپنی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس پوسٹ آفس میں جمع کروا سکیں گے، چند ماہ قبل ایکسائز حکام نے یہ سہولت ختم کر دی تھی اب دوبارہ ڈاکخانوں میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔