دنیا میں گدھوں کی تعداد، پاکستان کا کونسا نمبر؟

December 17, 2018

پاکستان دنیا بھر میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اعداد و شمار کے مطابق گدھوں کی کثرت کے حوالے مرتب فہرست میں ایتھوپیا اور چین کے بعد پاکستان کا نام ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گدھوں کی تعداد روز بروز بڑھنا شروع ہو گئی ہے، صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکومت نے گدھوں کی بہتر صحت کیلئے ڈونکی اسپتال قائم کر دیا جہاں نہ صرف بیمار گدھوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔

گدھوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ گدھا پال اسکیم منافع بخش ہے، 35 سے 55 ہزار روپے تک کا گدھا روزانہ 800 سے ایک ہزار روپے تک کمائی کر کے دیتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گدھا 4 سال کی عمر میں کماؤ بن جاتا ہے اور 12 سال تک مالک کیلئے روزگار کا ذریعہ بنا رہتا ہے۔