رنبیر شادی میں کیوں نہیں آئے؟ دپیکا نے جواب دیدیا

December 18, 2018

دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیہ میں امیتابھ بچن اور فیملی، کترینہ کیف، انوشکاشرما اورشاہ رخ خان سمیت اہم فلمی شخصیات نے شرکت کی لیکن دپیکا پدوکون کے قریبی دوست رنبیر اور عالیہ بھٹ شریک نہیں ہوئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اس بارے میں جب دپیکا سے پوچھا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ’’ہماری کوئی بات نہیں ہوئی، میرا مطلب ہے استقبالیہ سے پہلے ہماری بات چیت ہوئی تھی لیکن اس کے بعد ہماری بات نہیں ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ رنبیر کی عدم شرکت پر مجھے کوئی حیرانگی نہیں، کیونکہ ہم دونوں کا رشتہ ایسا ہی ہے اور یہی اس رشتے کا حسن بھی ہے، بہت زیادہ کہے بغیر میں نے بہت کچھ کہہ دیا ہے‘‘

شادی کی تقریب اٹلی کے تفریحی مقام لیک کومو میں رکھنے سے متعلق دپیکانے بتایا کہ ’ہم نے پہلے ہی اپنی شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کردیا تھا، ہم اپنی شادی کو نجی رکھنا چاہتے تھے اس لئے اٹلی کا انتخاب کیا‘