قواعد کے برعکس درجہ چہارم کی بھرتیاں، سی ای او ہیلتھ کو سابق ڈسٹرکٹ آفیسر کی انکوائری سےباز رہنے کی دھمکی

December 19, 2018

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر) محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے قواعد کے برعکس درجہ چہارم کی بھرتی کی انکوائری شروع کرنے سے باز رہنے کی دھمکی دی ہے،جس کے بعد دفتر میں خوف و ہراس کا سماں ہےاور انکوائری شروع نہ کرنے کی شرط پر معاملہ دبا دیا گیا،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر منور عباس کو معلوم ہوا کہ سال 2016 میں سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے درجہ چہارم کی بھرتی قواعد کے برعکس کی ہے،انکوائری میں الزام ثابت ہونے کے باوجود اور ریکارڈ غائب کردیا گیاجس پر سی ای او ہیلتھ نے انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا تو اسی دوران دفتر کے کسی ملازم نے ڈاکٹر علی مہدی کو اطلاع پہنچا دی۔