ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو سر کی جان لیوا چوٹ سے محفوظ رکھتاہے، ٹریفک حکام

December 19, 2018

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو روڈ حادثے کی صورت میں سر کی جان لیوا چوٹ سے محفوظ رکھتاہے ، ہیلمٹ کے استعمال سے موٹر سائیکل سوار کا چہرہ مٹی ، دھواں اور دھوپ سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔ اس امر کا راولپنڈ ی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہیلمٹ پہناتے ہوئے آگاہی مہم کے دوران سینئر ٹریفک آفیسر ایس پی تیمور خان اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز اقبال کاظمی نے کیا۔ آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو بریفنگ دی گئی کہ موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننا انتہائی ضروری ہے۔