پاکستان کا آج سرد ترین مقام کون سا؟

December 19, 2018

ملک کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پنجاب کے بعض وسطی اور جنوبی علاقوں میں دھند جبکہ بعض مقامات پر کُہر بھی پڑا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے سرد مقام اسکردو رہا جہاں درجۂ حرارت منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

درجہ حرارت قلات ،استور اور گوپس میں منفی 8، کوئٹہ میں منفی 7، کالام اور ہنزہ میں منفی 6، گلگت میں منفی 5، بگروٹ، دالبندین، راولاکوٹ، دیر میں منفی03، مالم جبہ، چترال، دروش میں منفی02، میرکھانی، پارا چنار، مری، بونجی میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں 4، پشاور میں 2، فیصل آباد میں 3، ملتان میں 6 اور حیدر آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر ساہیوال سے اوکاڑہ تک ٹول پلازہ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، ترجمان موٹروےسید عمران احمدکا کہنا ہے کہ حدنگاہ صفر سے100 میٹررہ گئی ہے۔

ترجمان موٹروےکا مزید کہنا ہے کہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے، دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

موٹروےکے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی مشکل صورت حال میں شہری ہیلپ لائن 130پر رابطہ کریں، پشاور سے رشکئی تک موٹر وے ایم ون شدید دھند کی وجہ سے بندہے۔