زہریلے کھانے سے بچوں کی ہلاکت، 2 ریسٹورنٹ ملازمین گرفتار

December 19, 2018

کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ طور پر ریسٹورنٹ کا زہریلا کھانا کھانے سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر 2 ریسٹورنٹ ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کی جانب سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور ساحل تفتیشی پولیس نے ریسٹورنٹ کے 2 ملازمین عامر اختر اور عرفان علیم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کو مقدمہ نمبر206/18 میں گرفتار کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل بالسبب اور کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیفنس کے ایک ریسٹورنٹمیں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔