کرسٹن ڈنسٹ کی خوبصورتی کے راز

December 22, 2018

پیرس کی شام دھند کی لپیٹ میںتھی اور اس دھندلی فضائوں میںکرنسٹن ڈنسٹ اپنے سنہرے بالوںکو لہراتے ہوئے ایک ہوٹل میں داخل ہورہی تھی، اس کے چہرےپر پڑنے والے ڈمپلزا س کی مسکراہٹ کو اور بھی نمایاں کررہے تھے ۔ اس شاندار ہوٹل میں اسے اپنا انٹرویو ریکارڈ کروانا تھا اور اپنی دلکش شخصیت کے راز کھولنے تھے۔

بالوںکی دیکھ بھال

کرسٹن نیچر ل بیوٹی پر یقین رکھتی ہے اسی لیے کم سے کم میک اپ کرتی ہے ،جو فرانسیسی خواتین کا اسٹائل ہے۔ کرسٹن امریکی ہے اور اپنے گھنے ، لمبے اور سنہرے بالوں کی وجہ سے خوبصورت دکھائی دیتی ہے، اسی لیے پہلے اس کے بالوںکی بات کرتے ہیں۔ کرسٹن کا کہنا ہے ،

’’میری خوش قسمتی ہے کہ میرے بال اتنے اچھے ہیں۔ نہانے کے بعد بھی مجھے بالوں کیلئے کچھ خاص نہیںکرنا پڑتا ، لوگ سمجھتے ہیںکہ میںانہیںکلر کرواتی ہوں جبکہ ایسا بالکل نہیںہے، کلر کروانا تو دور کی بات، میںنے اس بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں،نہ ہی کبھی ایسی بیوقوفی کی۔ جب میںبہت چھوٹی تھی تو میری ماںایک ہیئر ڈریسر کے پاس جاتی تھیں ، وہاں وہ اپنے بال رنگوانے کیلئے رنگوںکو مکس کرواتی تھیں اور میںرنگ مکس کرنے میںان کی مدد کرتی تھی۔ مجھے وہ بہت اچھا لگتا تھا، سوچتی تھی کہ میںبھی کبھی ایسا کروں گی۔لیکن اس کی ضرورت نہیںپڑی ، میرے بال قدرتی طور پر سنہرے ہوتے چلے گئے۔ ان کا رنگ بدلتا رہتاہے، ہو سکتاہے کچھ دنوں میں یہ سونے کے بجائے چاندی جسے دکھنے لگیں ‘‘۔

اسکن کیئر روٹین

’’ جہاںتک میری اسکن کیئر روٹین کا تعلق ہے، تو میںبھی وہی کرتی ہوں،جو دیگر خواتین کرتی ہیں۔ ایک مرتبہ میں لاس اینجلس فیشل کروانے گئی تو میری فیشلسٹ نے کہا کہ جب تک آپ فیسپروڈکٹ کے سبھی اجزا کو نہ پڑھ لیں،اسے تب تک استعمال نہیںکرنا چاہئے۔

مجھے میری فیشلسٹ نے یہ بھی مشورہ دیا کہ صبح اٹھ کر کبھی منہ مت دھونا کیونکہ مجھے اس کی ضرورت نہیںہے، اگرمنہ دھونا ہے تو ٹھنڈے پانی سے دھویا جائےکیونکہ اس سے جِلد سخت ہو تی ہے ۔ میری ایک سہیلی جو بہت زیادہ سفر کرتی ہے، ٹھنڈے پانی اور برف سے بھر ایک آئس بکٹ اور چہرے پر پھیرنے کیلئے کپڑا رکھتی تھی اور جب موقع ملتا ہے، ٹھنڈا کپڑا چہرے پر پھیرتی رہتی ہے۔

ایکسرسائز کی ضرورت

’’ مجھے لگتا ہے کہ جب میں کام کررہی ہوتی ہوںتوبھاگم دوڑ میں میرا وزن خود بخود کم ہو جاتاہے،کیونکہ سیٹ پر میںزیادہ باقاعدگی سے کھانا کھانے لگتی ہوںیا کھانے کا معمول بہتر ہو جاتاہے۔ جب میں کام نہیںکررہی ہوتی تو کبھی کبھا ر میرا ناشتہ چھوٹ جاتا ہے اور آپ تو جانتے ہی ہیںکہ اپنے میٹا بولزم کو کِک اسٹارٹ دینے کیلئے اچھی طرح ناشتہ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ لیکن بہت سے سین ایسے ہوتے ہیں جس کیلئے آپ کو وزن کم کرنا پڑتا ہے ، ہاںالبتہ جب میں کا م نہیںکرررہی ہوتی تو میںوزن کے بارے میں کچھ زیادہ دھیان نہیں رکھتی ۔‘‘

بیوٹی کرش

’’آج سے چند سال قبل میرا دل ایک برانڈ کے Light Revealing Pearls of Powder پر آگیا تھا۔ میںنے اسے ہاتھ میںلیااور اس کی خوشبو سونگھی تو مجھے لگا ،میں اپنی ماں کے پاس کھڑی ہوں ۔کیونکہ وہ بھی یہی بیوٹی پروڈکٹ استعمال کرتی تھیں۔‘‘

عمر کا خوبصورتی سے تعلق

’’جب میںتیس سال کی ہوئی( آج سے چھ سال پہلے )تو میں خود کو زیادہ خوبصورت نہیںسمجھتی تھی اور سوچتی تھی کہ میںکبھی بھی اپنے حسن میںاضافہ نہیں کر پائوںگی۔ مجھے لگتا تھا کہ آپ جوان ہیں تو خوبصورت ہیںاور خوبصورتی کا انحصار جوانی پر ہی ہوتا ہے۔لیکن پھر میں نے اپنی سوچ بدلی اور اب آپ کے سامنے ہوںاور کسی سے کم نہیںہوں۔ ‘‘

کرسٹن ڈنسٹ کی فلمو گرافی

کرسٹن ڈنسٹمشہور زمانہ فلم ’’ اسپائڈر مین‘‘ سیریز کی تینوںاور اب تک کی بہترین فلموںکی ہیروئن رہ چکی ہے اوراس نے ٹوبے میگائیور کے مقابل کا م کیا تھا ۔ جبکہ کرسٹن کی دیگر مشہور فلموںمیں ’ انٹرو یو ود ویمپائر ، جمانجی، مدر نائٹ، دا ورجن سوسائڈز، لکی ٹائون، ومبلڈن، الیزبتھ ٹائون، آل گڈ تھنگز، مالینخولیااور ووڈ اسٹاک‘ شامل ہیں۔