پشاور، گاڑیوں میں کالے شیشوں اور ہوائی فائرنگ پر پاپندی

December 23, 2018

پشاور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ایک روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت کالے شیشوں اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگا دی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پشاور میں پولنگ اسٹیشن کی حدود میں 100 میٹر کے اندر اسلحہ کی نمائش پر بھی پاپندی ہوگی۔

دفعہ 144 کے تحت پابندیاں ایک دن کے لیے لگائی گئی ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔