یو اے ای میں مقیم ہر فرد 40 ہزار درہم کا مقروض

December 23, 2018

متحدہ عرب امارات میں مقیم ہر فرد 40ہزار درہم کا مقروض ہے۔

خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہر فرد کو کریڈٹ کارڈ، کار، گھر یا قرضہ بینکوں کو ادا کرنا ہے۔

خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کےرہائشیوں پر بینکوں کا کل قرضہ 434 ارب درہم ہے،جو پاکستانی کرنسی میں 164 کھرب روپے سے زیادہ بنتا ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگلے برس سے قرض میں ازخود اضافہ ہوجائے گا کیونکہ قرض واپسی کرنے کے ریٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔