اسرائیل کا شام میں اسلحہ ڈپو پر فضائی حملہ

December 26, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسرائیلی فوج کے طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلحے کے ڈپو کو نشا نہ بنایا ہے، حملے کے نتیجے میں 3شامی فوجی زخمی ہو گئے۔

شام کے اسٹیٹ میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے علاقے میں لبنان کی فضائی حدود سے میزائل حملے کیے، اس دوران متعدد میزائلوں کو شامی ایئر ڈیفنس نے مار گرایا۔

سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے جنوب میں تین اہداف کو نشانہ بنایا جو مسلح گروپوں کے ہتھیاروں کے ڈپو تھے۔

اسرائیل کے جانب سے اس کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔