فلیگ شپ ریفرنس کاتفصیلی فیصلہ دوسرے روزبھی جاری نہ ہو سکا

December 27, 2018

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) احتساب عدالت اسلام آباد سے بد ھ کو دوسرے روز بھی ن لیک کے قائد نواز شریف کی فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں بریت کا تفصیلی فیصلہ جار ی نہ ہو سکا ۔ وکیل صفائی زبیر خالد ایڈووکیٹ تفصیلی فیصلے کے حصول کیلئے احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک کی عدالت میں گئے مگر انہیں بتایا گیا کہ ابھی فیصلے کی نوک پلک درست کرنے کا عمل جاری ہے مکمل ہونے پر متعلقہ فریقین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔