نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار عہدے سے ریٹائر

January 01, 2019

نقیب اللہ قتل کیس مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار ملازمت سے ریٹائر ہوگئے، راؤ انوار احمدخان نے37سال پولیس کی ملازمت کی۔

ذرائع کے مطابق راؤ انوار 1982 میں سندھ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئےتھےجبکہ گزشتہ سال جنوری میں نقیب اللہ کیس میں نامزدگی کے بعد سے وہ کسی عہدے پرنہیں تھے۔

راؤ انوار سروس کے آخری برسوں میں زیادہ تر ایس ایس پی ملیر کے عہدے پر تعینات رہے، اس دوران انہوں نے درجنوں مبینہ پولیس مقابلے کیے جن میں سب سے زیادہ متنازع گزشتہ سال جنوری میں مبینہ جعلی مقابلہ سامنے آیا جس میں قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کیا گیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں راؤ انوار کے خلاف مقدمہ زیرِ سماعت ہے تاہم سابق پولیس افسر ضمانت پر ہیں۔