لورالائی: کوئلے کی کان میں دھماکا، 4 مزدور جاں بحق

January 02, 2019

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکا ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق لورالائی کے علاقے چمالنگ میں واقع کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس سے جھلس کر 4 کان کن جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ کان میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک کانکنوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔