لیونل میسی اسپتال پہنچ گئے

January 05, 2019

بارسلونا اسٹار لیونل میسی اور ان کے ساتھی کھلاڑی لوئی سوارئز نے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اور بچوں میں کرسمس کے تحائف تقسیم کئے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بارسلونا کے اسپتال میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب لیونل میسی اور لوئی سواریز بچوں کی عیادت کے لیے پہنچے، فیورٹ اسٹارز کو اپنے درمیان پا کر بیمار بچوں کا خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا ۔

میسی اور سواریز نے بچوں میں کرسمس کے تحائف بھی تقسیم کئے جس کے بعد دونوں کھلاڑی ٹریننگ سیشنز کے لئے اسٹیڈیم چلے گئے ۔