کراچی، حادثے کا شکاروین اسکول کی نہیں، مدرسے کی ہے

January 05, 2019

کراچی کے علاقے اورنگی میں مبینہ اسکول وین میں آگ لگنے کےمعا ملے پر ہونے والی تحقیات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وین کسی اسکول کی نہیں بلکہ مدرسے کی ہے۔

وزیرتعلیم سندھ نےڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ڈائریکٹر اسکولز نے بتایا کہ وین اسکول کی نہیں بلکہ مدرسے کی ہے،مدرسہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولزسےرجسٹرڈ نہیں ہوتا۔

ائریکٹر پرائیوٹ اسکولز منسوب صدیقی نے وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس شرقیہ کے تحت رجسٹرڈ مدرسہ افان بن عثمان کے بچے قرآن پڑھنے جا رہے تھے تو وین میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔

سردار شاہ نے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بہرحال کچھ بھی ہو وین کسی کی بھی ہو لیکن صوبے کے تمام بچے ہمارے بچے ہیں۔آپ پرائیویٹ اسکولز کو وینز کی فنٹس سرٹیفکیشن لازمی کرنے کا پابند بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں وفاق المدارس سے بھی گذارش کرونگا کہ وہ مدرسہ وینز کی فنٹس سرٹیفکیشن لازمی کروائیں،بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

وزیرتعلیم نے ڈائریکٹر اسکولز کو مزید تحقیقات کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے بھی اس معاملے کا نوٹسلیا ہے۔