شیروں کے ساتھ رہنا ہے، تو جنوبی افریقا جائیں

January 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

شیروں کو ٹی وی یا چڑیا گھر میں دیکھنا ایک الگ بات ہے لیکن 24 گھنٹے شیروں کے ساتھ رہنادل گردے کا کام ہے ۔ لیکن اگر آپ اس مہم جوئی کے لیے تیار ہیں تو جنوبی افریقہ کا ’شیر گھر‘ آپ کا منتظر ہے جہاں 77شیر دن رات آپ کے آس پاس منڈلاتے رہیں گئے ۔

کنزرویشن میں واقع اس تین بیڈروم گھر کا ایک رات کا کرایہ صرف 82ڈالر ہے جس میں آپ وا فائی، باربی کیو، کچن اور 24گھنٹے شیروں کی دھاڑوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ گھر کے گرد الیکٹرک باڑ نصب ہے اس لیے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔