عامر خان کے بارے میں فاطمہ شیخ کا دلچسپ انکشاف

January 07, 2019

بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ عامر خان یہ نہیں جانتے کہ سوشل میڈیا کیسے آپریٹ کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاطمہ شیخ نے فلم فیئر سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امیتابھ بچن ٹیکنالوجی کے دلدادہ ہیں، ان کے پاس ہر گیجٹ ہے،ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے آغاز سے پہلے صرف اپنا تعارف کرانے کے لئے اُن سے ملنے مالٹا گئی تھی۔

اُن کے پاس دو فونز، دو میوزک سسٹم اور ایک فینسی لیپ ٹاپ تھا، جس پر وہ اپنے گائے ہوئے گانے سن رہے تھے،انہوں نے اپنا تمام میوزک ریکارڈ کرکے رکھا ہوا ہے اور وہ یہ سب کچھ ایک بچے کی طرح بہت زیادہ جنون کے ساتھ دکھارہے تھے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’’امیتابھ بچن عامر خان سے زیادہ اپ ڈیٹ ہیں کیونکہ عامر نہیں جانتے کہ سوشل میڈیا کو کیسے آپریٹ کرتے ہیں، اس حوالے سے بچن سراُن سے آگے ہیں‘‘