ٹرمپ کے بڑے بیٹے نے تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے دی

January 10, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرنے تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے دی۔

سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرنے تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چڑیا گھر میں اس لیے انجوائے کرتے ہیں کیوں کہ آپ کے اور جانوروں کے درمیان جنگلا ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے بیان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی گزشتہ سال مئی میں اس سے قبل تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھا کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ یہ تارکین وطن کتنے برے لوگ ہیں، یہ انسان نہیں جانور ہیں۔