افغانستان: طالبان حملوں میں 21سیکورٹی اہلکار ہلاک

January 10, 2019

افغانستان کے مغربی اور شمالی علاقوں میں طالبان کے مختلف حملوں میں 21 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق مغربی صوبہ بدغیس کے گورنر کے ترجمان جمشید شہابی نے بتایا کہ بدھ کے روزطالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 6پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق شمالی صوبے بغلان میں بھی پولیس پر حملے میں 7 اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ تخار صوبے میں طالبان نے 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 23 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق پکتیکا، ننگرہار ارو زگان میں افغان اور اتحادی فورسز کی کارروائیوں میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔