سانحہ بلدیہ، لواحقین کو معاوضہ نہ دینے پر حکومت سندھ سے جواب طلب

January 11, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے لواحقین کو معاوضہ نہ دینے سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ کو جامع جواب جمع کرانے کے لیئے مہلت دے دی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے یکم مئی کو 56 کروڑ روپے مزید ادائیگی کا اعلان کیا تھا۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ اس طرح تقاریب میں اعلان کردیں اور رقم نہ دیں یہ نہیں ہوسکتا۔ سیسی کے وکیل نے موقف دیا کہ اگر حکومت سندھ و متعلقہ ادارے معاوضے کی رقم یکمشت ادا کرنے کا حکم دیں تو ہم ادا کر دیں گے۔2015 میں جرمن کمپنی کی ٹیسٹائلین نے سیسی کو 60 کروڑ سے زائد رقم دی تھی۔