مجھے کیوں نکالا،چیف جسٹس اورنیئررضوی میں دلچسپ مکالمہ

January 11, 2019

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور نیئر رضوی کے درمیان مجھے کیوں نکالا پر دلچسپ مکالمہ ہوا۔جمعرات کوسپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں اسلام آباد فارم ہائوسز پر تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں کل 478فارم ہائوسز ہیں، 117فارم ہائوسز میں قواعد سے ہٹ کر زائد تعمیرات کی گئیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ عمارتیں گرانے سے لوگوں کا نقصان ہوگا،چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کورنگ دریا سے تجاوزات ختم ہوگئیں؟ اس پر سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی نے بتایا کہ کورنگ دریا سے تجاوزات ہٹانے کے لیے 22 دسمبر کی تاریخ دی گئی تھی۔