پنجاب میں دل کے اسٹنٹس کی قیمت مقرر

January 11, 2019

محکمہ صحت پنجاب نے امراض قلب کے انجیو پلاسٹی کروانے والے مریضوں کے لیے اسٹنٹس کی قیمت مقرر کر دی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مقرر کی گئی اسٹنٹ کی نئی قیمت کے مطابق ڈرگ اسٹنٹ ساڑھے 30ہزار اور بیئر میٹل اسٹنٹ 13 ہزار250 روپے میں دستیاب ہو گا۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سینٹرل پرچیز کمیٹی کی نگرانی میں اسٹنٹس کی بڈنگ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امراض قلب کے مریضوں میں انجیو پلاسٹی نامی آپریشن کے دوران اسٹنٹ ڈالا جاتا ہے۔