ملیحہ لودھی کی جنرل اسمبلی کی صدر سے ملاقات

January 12, 2019

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا سے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے ملاقات کی ہے۔

جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپینوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں، ملاقات میں جنرل اسمبلی کی صدر کے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔

ماریہ فرنینڈا اسپینوزا اگلے ہفتے دورہ ٔپاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی۔

ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ دورۂ پاکستان کے دورن جنرل اسمبلی کی صدر کو علاقائی معاملات اور کشمیر کی صورت حال سےآگاہ کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے صدر 8 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ماریہ اسپینوزا خواتین ممبران اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی۔