بالی ووڈ اداکار امریش پوری کی14ویں برسی

January 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر ولن کے کردار میں کئی برسوں تک راج کرنے والے عظیم فنکارامریش پوری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے14سال بیت گئے ۔

لیکن ان کی بے مثال اداکاری کاجادو آج بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کئے ہوئے ہے۔

1932 میں بھارتی پنجاب کے علاقے جالندھر میں پیدا ہونے والے امریش پوری نے بالی وڈ میں منفی کردار سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی بھارتی فلم انڈسٹری پر چھا گئے۔

بالی وڈ میں ولن کے طور پر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا کئی سالوں تک منوایا لیکن فلم مسٹر انڈیا کے کردار موگیمبو نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

امریش پوری نے رام لکھن ، سوداگر، کرن ارجن ،کوئلہ ، ودھاتا ، ہیرو ، پھول اور کانٹے ،پردیس،میری جنگ اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے جیسی یادگار فلموں میں لازوال کردار ادا کئے۔

وہ ہالی وڈ فلموں میں بھی جلوہ ہوئے جہاں انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم جیسی بلاک بسٹر فلم میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور فلمی دنیا میں بطور ولن کئی ایوارڈ حاصل کئے۔

12 جنوری 2005 کو فلمی دنیا کا یہ نامور ستارہ ممبئی کے اسپتال میں دماغ کی شریان پھٹ جانے کی وجہ سے موت کی اندھیری وادی میں کھو گیا ۔