30 سال سے صرف چائے پر گزارا کرنے والی بھارتی خاتون

January 12, 2019

اکثر لوگ صبح کے ناشتے اور شام کے اوقات میں چائے پینے کو ترجیح دیتے ہیں یا پھر سردموسم میں چائے کا زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن بھارت ایک خاتون ایسی ہے جو گزشتہ 30 برس سے صرف چائے پی کر زندگی گزار رہی ہے اور مکمل صحت مند ہے۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں برادیا سے تعلق رکھنے والی پیلی دیوی نے صرف گیارہ سال کی عمر سے کھانا ترک کردیا تھا اور جب سے صرف چائے پر گزارا کررہی ہے۔

اپنے اس منفرد لائف اسٹال کی وجہ سے وہ اپنے علاقے میں ’چائے والی چاچی‘ کے نام سے مشہور ہے۔

پیلی دیوی کے والد رتی رام کا کہنا ہے کہ جب وہ چھٹی کلاس میں پڑھتی تھی تو اُس نے کھانا کھانا چھوڑ دیا تھا۔

رتی رام نے مزید بتایا کہ اُن کی بیٹی نے ضلع کی سطح پر ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت تھی، وہاں سے واپس آنے کے بعد اُس نے اچانک کھانا اور پانی پینا چھوڑدیا تھا۔

والد کا کہنا ہے کہ ابتداء میں پیلی دیوی دودھ والی چائے کے ساتھ بسکٹ لیتی تھی لیکن رفتہ رفتہ وہ بلیک ٹی پر آگئی، جو دن میں ایک مرتبہ غروب آفتاب کے بعد پیتی ہے۔

پیلی دیو ی کے بھائی بہاری لال نے بتایا کہ ہم نے اُسے ڈاکٹروں کو بھی دکھایا لیکن ڈاکٹرز نے صحت سے متعلق کسی غیرمعمولی بات کی تشخیص نہیں کی۔