بیلجیئم: برف سے بنے مجسموں کے میلے کاانعقاد

January 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


بیلجیئم میں سالانہ آئس فیسٹول سج گیا جہاں ماہر فنکاروں نے برف کو تراش کر شاندار مجمسے بنا ڈالے۔ برف سےبنے فلمی اور کارٹون کرداروں کو دیکھنےکے لیے لوگ دور دور سے کھنچے چلے آئے۔

بیلجیئم کے شہر Bruges میں منعقد ہونے والےاس آئس فیسٹول کے لیےمختلف ممالک سے کئی پیشہ ور مجسمہ سازیہاں پہنچے۔

اس موقع پر جہاں مقامی مجسمہ سازوں نے برف سے انوکھے اور دلکش ماڈل تراشے وہیں اِن سے مقابلہ کرنے بیلجیئم سمیت دیگر ممالک کے ماہرین بھی میدان میں اُترے۔

منفی 6ڈگری درجہِ حرارت والے مخصوص پویلین میں 375اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی اس برفیلی نمائش کے لیے تمام آرٹسٹوں نے کئی ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد مجسموں کو حتمی شکل دی جن کی تیاری میں170ٹن برف استعمال میں لائی گئی۔

اس نمائش میں مختلف فلمی اور کارٹون کرداروں کوخوبصورت انداز میں برف سے تراش کر پیش کیا گیا۔

یہ نمائش تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے کے بعداختتام پذیر ہوگئی جبکہ اس دوران ہزاروں افراد نے یہاں کا رخ کیا۔