جوہانسبرگ، پہلے دو روز کی بہ نسبت وکٹ سیدھی ہوگئی ہے،اظہر محمود

January 14, 2019

جوہانسبرگ (جنگ نیوز)بولنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقا میں ایشیائی ٹیموں کو ہمیشہ مشکل پیش آتی ہے، اس سیریز میں بائونس غیر ہموار رہا ہے، پہلے دو روز کی بہ نسبت اب وکٹ فلیٹ ہو گئی ہے اظہر محمود ناہموار باونس کی وجہ سے کچھ پریشانی ضرور ہے آخری ایک گھنٹے کے کھیل میں بال اوپر نیچے رہی ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل ایک سے زیادہ ٹور میچز ہوتے تو صورت حال مختلف ہوتی انٹرنیشنل سیریز کی وجہ سے شاید اب زیادہ ٹور میچز ممکن نہیں رہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے اچھا کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ شان مسعود بابر اعظم اور اسد شفیق نے دوسری اننگز میں بہت عمدہ بیٹنگ کی ہے۔کوائنٹن ڈی کوک ایک اچھا بیٹسمین ہے ۔دوسری اننگز میں شاندار اننگز کھیلی ، پلان یہی تھا کہ ساؤتھ افریقا کو 260 رنز تک محدود رکھا جائے ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے عمدہ بیٹنگ کی وانڈررز میں سنگلز کی بجائے باونڈریز حاصل کرنے سے زیادہ رنز ملتے ہیں۔